ناروے۔ پولیس نے ڈاکٹر کو اپنی گرل فرینڈ کو زہر دے کر قتل کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا۔

ناروے۔ پولیس نے ڈاکٹر کو اپنی گرل فرینڈ کو زہر دے کر قتل کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا۔
اوسلو(عقیل قادر) اوسلو پولیس نے پیر کی صبح کو 50 سالہ ڈاکٹر کو دوران ڈیوٹی ہسپتال سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے، گذشتہ سال 12دسمبر کو ڈاکٹر کی 30 سالہ گرل فرینڈ اپنی رہائش پر مردہ پائی گئی جس پر پولیس نے حتمی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد کاروائی کی ہے۔ حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عورت کے خون سے ایسے شواہد ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد ڈاکٹر نے اپنی گرل فرینڈ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کر کے باعزت طور پر رہا ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ مقتولہ دو بچوں کی ماں بھی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں