ناروے آنے والے افراد روسی انٹیلیجنس کی طرف سے روک لیے گئے

روسی انٹیلیجنس سروس FSB کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے سمندری راستے کے ذریعے ناروے آنے والے دو گروہوں کو روک لیا ہے۔روسی بارڈر گارڈ سروس کے ترجمان کے مطابق یہ گروہ مصر،شام، اور بنگلہ دیش کے انسانی اسمگلروں کے ساتھ آ رہے تھے۔روسی ترجمان کے مطابق یہ افراد اپنے نام نہاد دوستوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ان اسمگلروں نے ان افراد کو نارویجن سترہ ہزار کرونے سے لے کر پچاس ہزارکرونے تک کی رقم کا معاوضہ لے کر انہیں یہاں لانے کا جھانسہ دیا تھا۔
روسی ترجمان نے یہ بیان روسی ٹی وی چینل GTRK Murman پر دیا۔روسی حکام نے ان تمام افراد کو گرفتار کر لیا اور ہر فرد کو دو سو پچاس کرونے کا جرمانہ لے کر ملک بدر کر دیا۔ روسی حکام نے چینل کے ذریعے روس کے راستے سے ناروے آنے والوں کو واضع پیغام دیا ہے کہ روس کے راستے ناروے آنے والوں کو دو سو پچاس کرونے جرمانہ لے کر واپس اپنے ملک بھیج دیا جائے گا۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں