فلپائن سے ناروے چھ ماہ کا سبچہ اسمگل کرنے والی عورت کو تین ماہ قید کی سزاء سنائی گئی تھی۔بعد ازاں یہ سزاء اصل حقیقت کے انکشاف پر معطل کر دی گئی ۔اس طرحفلپائنی عورت جیل جانے سے بچ گئی۔فلپائنی عورت سن دو ہزار تیرہ میں اپنی ایک رشتہ دار عورت کا چھ ماہ کا بچہ لے پالک بنا کر ناروے لانا چاہتی تھی۔اس لیے کہ وہ عورت منیلاء میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھی۔لیکن فلپائن کے قانون کے مطابق وہ بچہ لے پالک بنا کر ناروے نہیں لا سکتی تھی۔اس لیے ا سنے جعلی سرٹیفکیٹ بنوایا جس کے مطابق وہ اس کی ماں تھی۔یہ سب کچھ اس نے اپنے غریب رشتہ دار کی مدد کی نیت سے کیا تھا۔حقیقت کا علم ہونے پر عدالت نے اس کی سزاء کا حکم منسوخ کر دیا۔
NTB/UFN