نارویجن امیگریشن ڈائیریکٹریٹ یو ڈی آئی کے مطابق وہ کرد افراد جو اس وقت سویڈن میں مقیم ہیں اور جنہیں اپنے ملک میں تشدد کا خطرہ ہے وہ ناروے میں پناہ کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اس سال فن لینڈ اور سویڈن میں جو ترہتر پناہ گزین آئے ہیں ترک صدر اردگان اور سویڈن نے انکی حوالگی پر اتفاق کیا ہے۔انہیں ترک صدر نے دہشت گرد قرار دیا ہے تاہم ناریجن امیگریشن احکام یو ڈی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اگر یہ افراد ناروے میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں گے انکی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔انکی درخساستوں کو معمول کے مطابق سیاسی پناہ گزینوں کی طرح کی جانچا جائے گا۔
تاہم ماہر تحفظات ٹیریے کے مطابق اگر ناروے کرد دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے تو ایسی صورتحال میں ناروے اور ترکی کے درمیان تعلقات کا مسلہء پیدا ہو سکتا ہے۔ لیکن نیٹو کے تمام ممبر ممالک انہیں پناہ دینے کے پابند ہیں۔جسے نیٹو کی جانب سے بلیک میلنگ کی طرح کا حکم ہے۔ ان خیالات کا اظہار یو ڈی آئی آفیسر زحل کواکلینڈ نے روزنامہ کلاس کیمپ کو ایک ای میل میں کیا۔
NTB/UFN