ناروے سویڈن کو کورونا وائرس کے علاج کی دواء بھیجے گا

ناروے کے ہمسایہ ملک سویڈن کی وزیر صحت لینا ہیلنگرن نے ناروے سے درخواست کی ہے کہ انہیں وبائی مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دواء درآمد کی جائے۔سویڈن میں وبائی مرض کورونا کے حالات ناروے سے بالکل مختلف ہیں۔وہاں اب تک تیس ہزار افراد وبائی مرض میں مبتلاء ہیں جبکہ اب تک تین ہزار چھ سو افراد اس مرض کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ناروے سویڈن کو دواء کے دو ہزار چھ سو یونٹس فراہم کرے گا۔
وائرس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دواء پرو پوفول Propofolدراصل وہ مختصر دورانیہ کی بیہوشی کی دواء ہے جو کہ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔نارویجن حکومت نے شعبہء حیوانات میں اس دواء کے استعمال کو کم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں