اس سا ل تین ہزارپانچ سو نو جوان نارویجن طلباء تعلیم کے سلسلے میں دنیاکے مختلف حصوں میں بھیجے جائیں گے۔یہ ایک نیا ریکارڈ ہے تین ہزار پانچ سو طلباء آج سے پندرہ برس قبل بھیجے جانے والے طلباء کی تعداد کے مقابلے میں تین گنا ذیادہہیں۔اس میں سے ساٹھ فیصدلڑکیاں ہیں اب دنیا کی ہر جگہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔این آر کے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئ Madeleine Mowinckel, ANSAاے این ایس اے کی پریذیڈنٹ
نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں آپ اس عمر میں جتنا گھومے تھے اب لوگ ذیادہ گھوم پھر لیتے ہیں۔ا سکی وجہ یہ ہے کہ لوگ زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔مادا لائنے نے کہا کہ لوگوں کے بیرون ملک پڑہائی کے لیے جانے کی کئی وجوہا ت ہیں اس کام کے لیے کئی تنظیمیں کا م کر رہی ہیں۔یہ کام ہائی اسکولوں کی سطح پر ہوتا ہے۔ذیادہ ترطلباء جو بیرون ملک کا ایک سالہ اسکول کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں وہ امریکہ جاتے ہیں۔
NTB/UFN