نمائندہ خصوصی
آج مورخہ بیس اپریل کو جناب میاں طیب صاحب ناروے سے ایک گروپ کے ساتھ اسرائیل میں واقعہ مسجد اقصیٰ میں مقام معراج کی ذیارت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔یہ ٹور اپنی نوعیت کامنفرد اور تاریخی سفر ثابت ہو گا۔قارئین اردو فلک کو جلد ہی طیب صاحب کی زبانی اس مقدس مقام کی زیارت کا انوکھے سفر کی تفصیلات جاننے کا موقعہ ملے گا۔ طیب صاحب حال ہی میں ایسٹر کی چھٹیوں میں ایک گروپ کو عمرہ کے لیے لے کر گئے تھے۔
یاد رہے کہ طیب صاحب الغزالی ٹرسٹ کے بانی ہیں اور اس وقت پاکستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ان کی سربراہی میں ایک سو ستائیس کے لگ بھگ اسکول نادار طلباء و طالبات کو زیورتعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔
Source urdufalak.net