نارویجن حکومت سن دو ہزار پندرہ تا دو ہزار ٹھارہ تک کے لیے خواتین اور امن پر مبنی ایک نیا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔وزیاعظم ارنا سولبرگ نے اوسلو میں مختلف وزراء کے ساتھ اوسلو میں اس پروگرام کا ایکشن پلان پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین خاص طور سے جنگی حلات سے متاثر ہوتی ہیں اس لیے نارویجن حکومت خواتین کو خاص پروگرام کے تحت امن اور تحفظ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں عورتوں کی خراب حالت کے علاوہ بھی عورتیں نفرت،بھوک ظلم اور جنسی تشدد کا شکار ہیں جس کے لیے انہیں رہنمائی چاہیے ۔خواتین کو معاشرتی سرگرمیوں اور امن پروگراموں میں حصہ لینے سے روکا جاتا ہے۔یہ بہت ضروری ہے کہ خواتین ان فیصلوں کا حق استعمال کریں جو ان کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مرس اور خواتین مل کر اس کے لیے کام کریں۔
نارویجن حکومت یہ پروگرام دنیا کے ذیادہ متاثرہ علاقوں میں متعارف کرائے گی ۔ان میں افغانستان کولمبیاء فلسطین میانمیر اور ر سائوتھ سوڈان کے ممالک سر فہرست ہیں۔
NTB/UFN