انٹر کلچرل وومن گروپ فورم پر سیاستدانوں کاتعارف
نمائندہء خصوصی
بدھ کی شام انٹر کلچرل وومن گروپ کے فورم پر سیاسی پارٹیوں کے تعارفی پروگرام کا اہتمام
کیا گیا۔ منتظمین میں غزالہ نسیم، شازیہ عندلیب، روبینہ جبین، قمر سلطانہ اور شبانہ خالد شامل ہیں۔
گزشتہ شام تیس اگست کو انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے مقامی انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف سیاستدانوں نے حصہ لیا اور اپنا اپنا پارٹی پروگرام متعارف کروایا۔
پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے حصہ لیا۔ خاص مہمانوں میں فیورست مسجد کے منتظم اعلیٰ بھی شامل تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار خاتون نے بھی شرکت کی۔پروگرام میں پاکستان اور دوسرے ممالک کا پس منظر رکھنے والے سیاستدانوں اور مہمانوں نے حصہ لیا۔ پروگرام میں جن سیاسی پارٹیوں کے سیا ستدانوں نے حصہ لیا انکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔سرخ پارٹی سے سمیعہ ضعیم، استوونر بی دیل سے سینٹر پارٹی کے نائب صدر ضعیم شوکت، آربائیدر پارٹی بی دیل آلنا فیورست سے فیض حامد جبکہ آربائیدر پارٹی نور استراند سے ماریا اور سمیعہ نے اپناتعارف اور اپنی پارٹی کا پروگرام پیش کیا۔
پروگرام کا مقصد ناروے میں مقامی انتخابات کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص گھریلو اور پنشن حاصل کرنے والی خواتین کو مختلف سیاسی پارٹیوں اور سیستدانوں کے بارے میں معلومات پہنچانا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ ووٹ کے قیمتی حق کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی تھا۔
اس موقع پر پروگرام کے منتظمین اور مہمانوں نے بھی پارٹی کے سیاستدانوں سے مختلف سوالات کیے اور انکی گزشتہ کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔مہمانوں نے ناروے میں قرآن کی بے حرمتی اور اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف قانون پاس کروانے پر زور دیا۔ جس پر سیاستدانوں نے وعدہ کے ساتھ ساتھ خود کو اس معاملے میں بے بس ظاہر کیاا ور کہا کہ طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے درست سیاستدانوں کا انتخاب کریں جو اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کر سکیں۔
اس کے علاوہ ووٹ ڈالنے کا طریقہ اور مقامی و مرکزی انتخابات کے فرق کے بارے میں بھی
معلومات دی گئیں۔پروگرام کے آخر میں ضعیم شوکت اور فیض حامد کے درمیان دلچسپ معلوماتی مکالمہ بھی ہوا جبکہ دو سیاستدانوں کے
درمیان جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی۔
پروگرام کے اختتام میں شرکاء کی تواضع پیزا اور کولڈ ڈرنک سے کی گئی۔مجموعی طور پر شرکاء نے انٹر کلچرل وومن گروپ کے پروگرام کو سراہا اور اسے ایک معلوماتی پروگرام قرار دیا۔
پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے ملاحظہ کریں ویک اینڈ کا اردو فلک ڈاٹ نیٹ >