ناروے میں الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال کے لیے نئے قوانین کا اجراء

ایک مقامی سروے یں پچاسی فیصد افراد نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال کی کم از کم عمر کی حد بارہ برس ہونی چاہیے جبکہ چوالیس فیصد افارد نے سولہ برس عمر کی حد پر اتفاق کیاہے۔ یہ سروے یو گو ادارے کی جانب سے محفوظ ٹریفک ادارہ کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا۔
جبکہ ہر دس میں سے آٹھ افراد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ برقی اسکوٹر چلانے والے افراد کے جسم میں الکوحل کی موجودگی کی کم از کم شرح اعشاریہ دو فیصد ہونی چاہیے۔جبکہ ہر چار میں سے ایک فرد اس خیال کا حامی ہے کہ جسم میں الکوحل کی کم از کم حد اعشاریہ پانچ ہونی چاہیے۔
جبکہ چودہ فیصد نارویجن الیکٹرک اسکوٹر چلانے والے افراد کے جسم میں الکوحل کی موجودگی کے خلاف ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں