ناروے کے شہر Lillehammer میں سن دو ہزار بائیس میں اولمپکس کے انعقاد پر مقامی لوگوں سے دوبارہ پول کیاگیا جس میں ترپن فیصد 53% لوگوں نے اولمپکس کی حمائیت کی جب کہ اس سے پہلے انتیس فیصد لوگوں نے اولمپکس کے انعقاد کی حمائیت کی تھی اور چونسٹھ فیصد افراد نے اس کی مخالفت کی تھی۔
جب یہی سوال تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ کیا گیا اس کے نتائج مختلف نکلے۔سوال میںیہ تبدیلی کی گئی کہ اگر کم اخراجات کے ساتھ مقامی وسائل کو استعمال کر کے اولمپکس کروائے جائیں تو صحیح ہے؟
پول کے نتائج تبدیل ہو گئے اور 53% لوگوں نے اس کی حمائیت کر دی۔
اس کا مطلب ہے کہ ہماا اندازہ درست تھا کہ اخراجات کم کرنے چاہئیں۔یہ بات اوسلو کے موجودہ ڈپٹی مئیر اور اولمپک کمیٹی کے منتظم اعلیٰStian Berger Rosland (H) ستیان برگر روس لینڈ نے کہی۔
NTB/UFN