پچھلے سال ناروے میں 3.460 تین ہزار چار سو ساٹھ پناہ گزینوں کی آمد ہوئی تھی جو کہ پچھلے بیس سالوں کے دوران ناروے آنے والے پناہ گزینوں کی سب سے کم تعداد تھی۔محکمہء امیگریشن کے ڈائیریکٹر فرودے فورفانگ کے مطابق اس سال کتنے پناہ گزین ناروے میں پناہ کی درخواستیں دیں گے اس بارے میں کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی۔ناروے میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں بہت ذیادہ تغیر یعنی تعدادمیں ردو بدل ہوتا رہتا ہے۔دوسرے یورپی ممالک میں البتہ ابھی تک پناہ گزینوں کی آمد جاری ہے۔
جبکہ ترکی اور یورپ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں بھی بے یقینی ہے۔اس کے ساتھ ہی ناروے میں کئی خاندانوں کو پناہ کی اجازت بھی ملی ہے۔پچھلے برس پندرہ ہزار سے ذیادہ افراد کے خاندانوں کو یہاں رہنے کی اجازت ملی جبکہ اس سال اس بھی ذیادہ کی توقع ہے۔یورپ اورترکی کے معاہدے کے مطابق یونان آنے والے پناہ گزینوں کو ترکی واپس بھیج دیا جائے گا۔
اب تک ملک شام کے سات ہزار افراد یہاں آباد ہو چکے ہیں جبکہ اس سال مزید شامی خاندانوں کی آمد متوقع ہے۔ایک شامی فرد ناروے میں سیٹ ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اپنے خاندان کو یہاں بلا سکتا ہے۔
جبکہ محکمہء امیگریشن کے مطابق اس دوران صومالیہ سے آنے والی درخواستوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔
NTB/UFN