ناروے میں بجلی کی کاروں کی فیکٹری کا افتتاح

بدھ کے روز سارس برگ Sarpsborg میں نارویجن وزیر اعظم سول برگ اور وزیر صنعت مونیکاMonica M0rland ناروے کی بجلی کی کاروں کی افتتاحی تقریب میں موجود تھیں۔اس موقع پر وزیر صنعت مونیکا نے کہا کہ کاروں کی ایسی فیکٹری جس کی بہت ڈیمانڈ ہو ہر روز نہیں بنتی۔لیکن اس فیکٹری کی ناروے میں بہت ڈیمانڈہے۔
فیکٹری کے وائس پریذیڈنٹ کرستیانسن Hans Kristian Torgersen نے کہا کہ پاکسٹر Paxster فیکٹری سالانہ ناروے مین سو کاروں کی پیداواری ضرورت پوری کرے گی۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی کاروں کے آرڈر دیے ہیں۔جس کے بدلے میں صرف نیوزی لینڈ سے سالانہ ستر ملین کراؤن کی آمدن متوقع ہے ۔
اس وقت فیکٹری میں سن دو ہزار سترہ تک ملازمتیں محفوظ ہیں جبکہ اس وقت اس میں بیس ملازم کام کررہے ہیں۔جبکہ اس فیکٹری میں پچاس ملین کراؤن کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔اس وقت مارکیٹ میں پہلے ہی دو سو کاریں برائے فروخت موجود ہیں۔جبکہ فیکٹری کے ایکزیکٹو پریذیڈنٹ تھور کے مطابق فیکٹری میں مزید ستر کاریں ماہانہ کے تناسب سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں