ناروے میں بسوں کی ہڑتال کا خدشہ

نارویجن ٹرانسپورٹ آرگنائیزیشن اور این ایچ او کی نیشنل تنظیم کے ما بین ملازمین کی اجرت میں اضافہ کے مطالبات کے مذاکرات کے بعد خدشہ ہے کہ پورے ملک میں بسوں ی ہڑتال ہوگی ۔ٹرانسپورٹ آگنائیزیشن کے مطابق اب ایک متعلقہ قومی ادارہ اب فریقین کے درمیان معاملات سلجھانے کی کوشش کرے گا۔یونین کی سربرا ہ لنڈا Linda Jaege کا کہنا ہے کہ اگر ماہ مئی کے آخر تک یہ معاملات طے نہ ہوئے تو ملک بھر میں بہت بڑے پیمانے پر بسوں کی ہڑتال کا خدشہ ہے۔یونین کی سربراہ نے کہا کہ دونوں تنظیموں کے فریقین کے ما بین ڈرائیوروں کی چھٹیوں اور کام کے اوقات کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں