اس سال ناروے میں توقع سے کم پناہ گزین آئے ہیں۔نارویجن محکمہء امیگریشن کے مطابق اس سال ماہ اگست تک ناروے کی تاریخ میں سب سے کم پناہ گزین آئے۔اس سال جنوری سے لے کر ماہ اگست تک 2.900 دو ہزار نو سو پناہ گزین آئے جن میں سے ایک ہزار چھ سو کے لگ بھگ پناہ گزین ذاتی وجوہات کی بناہ پر پناہ چاہتے تھے۔
جبکہ پارلیمنٹ نے اس بات کا انتباہ دیا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے جائیں گے۔اس سال یہ توقع تھی کہ تین ہزار کے لگ بھگ پناہ گزین آئیں گے۔لیکن موسم گرما میں صرف اڑھائی ہزار پناہ گزین آئے۔ جبکہ سن دو ہزار اٹھارہ تک چھ ہزار کے بجائے تین ہزار پناہ گزین آئیں گے۔اس وجہ سے کئی لوگوں کو محکمہء میں اپنی ملازمتیں ختم کرنا پڑیں گی۔اس وقت ڈیڑھ سو سے لے کر ڈھائی سو تک افراد محکمہء میں عارضی ملازمتیں کر رہے ہیں۔
محکمہء امیگریشن کے سربراہ فرودے فور فانگ کا کہنا ہے کہ یہ بات ہمارے لیے حیران کن نہیں کیونکہ ہم لوگ اس کے لیے پہلے سے تیار تھے۔
UFN/NTB