ناروے میں تین سو کے لگ بھگ ملازمین کی ملازمتیں خطرے میں

ناروے میں تیل کی کمپنیMHWirth میں ملازمت کرنے والے تین سو کے لگ بھگ ملازمین کی ملازمتیںخطرے سے دوچار ہیں۔یہ کمپنی دنیا بھر میں پانچ سو سے لے کر ساڑھے سات سو کے لگ بھگ ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں ہیں۔جس کی وجہ سے اس کمپنی کو کئی ملین کرائون کے خسارے کا خدشہ ہے۔
تیل کمپنی کے سربراہ روئی آ کا کہنا ہے کہ کمپنی کا خسارہ کم کرنے کے لیے لازمی ملازموں کو فارغ کرنا ہو گا۔ پچھلے تین ماہ سے کمپنی خسارے میں جا رہی تھی۔خسارے کا تخمینہ چار سو اٹھانوے ملین کرائون لگایا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں