ناروے میں جرمن زبان جاننے والے ملازمین کی مانگ میں اضافہ

ناروے میں تجارتی اداوں میں ایسے ملازمین کو ترجیح دی جا رہی ہے جو کہ جرمن زبان سے واقفیت رکھتے ہوں۔جبکہ اس وقت نارویجن اسکلولوں میں جرمن سیکھنے والے طلباء کی تعداد بہت کم ہے۔جرمن زبان سکھانے والے استاتذہ کی آدھی تعداد تریسٹھ سال کی ہے جبکہ باقی پچاس فیصد اساتذہ پچا س سال کے لگ بھگ عمر کے ہیں۔خود جرمن طلبایہاں اسکولوں میں دوسری غیر ملکی زبانیں سیکھ رہے ہیں جن میں انگلش،اسینش، روسی چائنز،فرانسیسی اور عربی زبانیں شامل ہیں۔لیکن جرمن زبان سیکھنے والے طلباء کی تعداد کم ہے مگر بزنس میں اس زبان کی بہت اہمیت ہے اس کے ساتھ ساتھ ملازمتوں میں بھی اس زبان کے جاننے والوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔جرمنی کا شمار ناروے کے اہم تجارتی ممالک میں ہوتا ہے۔
ایجوکیشن سروس سے لائن آندرشن Line Andressen نے نارویجن اخبار آفتن پوستن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ذیادہ سے ذیادہ طلباء میں جرمن زبان سیکھنے کا رجحان پیدا کیا جائے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں