محکمہء حشرات الارض کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ناروے میں ایک خطرناک نسل کی بھڑ داخل ہو چکی ہے۔اسکا رنگ عام بھڑوں کی نسبت ذیادہ گہرا ہے۔اس کا ڈنگ بھی ذیادہ تکلیف دہ ہے گو کہ ایک ڈنگ جان لیوا نہیں تاہم کئی ڈنگ انسانی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔جبکہ بچوں کے لیے ایک ڈنگ ہی بہت تکلیف دہ ہے۔معروف محقق فرودے اودے گارڈ نے نارویجن نیوز چینل این آر کے چینل سے گفتگو کے دوران بتایا کہ امید ہے اس بڑ کی پیش قدمی ناروے کے سرد شمالی علاقوں کی جانب نہیں ہو گی۔اس لیے کہ یہ بھڑ صرف موسم گرماء ہی پسند کرتی ہے۔اس لیے امید کی جا سکتی ہے کہ یہ بھڑ ٹرونڈھے لاگ کے صوبہ تک ہی رک جائے گی۔اس سللسے میں کئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس خطرناک بھڑ کو کئی جنوبی علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔
اس لیے ایسے افراد کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جیسے ہی انہیں یہ بھڑ نظر آئے اسکی تصاویر قریبی محکمہء زولوجی کو ارسال کی جائیں۔اس کے بعد اس پر کیڑے مار اسپرے کیا جائے۔
NTB/UFN