ناروے میں سفری پابندیوں میں چوبیس مئی تک توسیع

ناروے میں سفری پابندیوں میں چوبیس مئی تک توسیع
نارویجن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگرچہ ناروے میں وبائی مرض کے پھیلاؤ میں کسی حد تک کمی آئی ہے تاہم بیرون ملک سے آنے والی پروازوں پر چوبیس مئی تک پابندی جاری رہے گی۔وزیر انصاف مونیکا مالینڈے نے ایک بیان میں کہا کہ نارویجن حکومت دنیا میں ہونے والی تبدیلوں کو غور سے دیکھ کر مناسب تبدیلیاں کر رہی ہے اس لیے احتیاط کا تقاضا ہے کہ پابندیاں مزید جاری رکھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ داخلے کی پابندیوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نئی صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں