گذشتہ بیس سالوں کے دوران ناروے میں سو سال سے ذائد عمر پانے والے افارد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اسکی وجہ نارویجنوں کا بہتر لائف اسٹال ہے۔نارویجن ہیلتھ ڈائیریکٹریٹ کے سربراہ بیورن کا کہنا ہے کہ نارویجن افراد کی اوسط عمر میں اضافہ کا بڑا سبب یہ ہے کہ ہم لوگ انکی صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھتے ہیں۔اس وقت ناروے میں پونے دو ہزار کے لگ بھگ افراد کی عمریں سو برس یا اس سے ذیادہ ہیں۔یہ تعداد پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں بہت ذیادہ ہے۔
طویل العمری کی وجوہات
نارویجن ہیلتھ ڈائیریکٹر نے ناروے میں طویلالعمری کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسکی مختلف وجوہات ہیں۔جن میں جنیات بڑ ا کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس کے علاوہ مندرجہ ذیل عوامل اہم ہیں جو طویل اور صحتمند زندگی کی وجوہات بنتے ہیں
کہ آپ زندگی بھر کیا کھاتے ہیں
۔ کیا آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں؟
۔آپ جسمانی طور پر کتنے متحرک ہیں۔
۔اور یہ کہ آپ شراب کا استعمال اعتدال سے کرتے ہیں
اگر آپ ان چیزوں کا خیال رکھتے ہیں تو آپکی زندگی طویل اور صحتمند ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے
UFN/NTB