موسم گرماء میں دلکش مقامات کی سیر کے لیے بیشتر سیاح دنیا بھر سے ناروے کا رخ کرتے ہیں۔ان سیاحوں کی بڑی تعداد ناروے میں قدری مناظر،جھیلوں،گلیشیرز اور پہاڑوں کی سیر کے لیے انٹر نیٹ سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔نارویجن محکمہء انوویشن Innovation کے مطابق بینالاقوامی سطح پر ناروے میں آنے والے سیاح وں میں سب سے ذیادہ جرمن سیاح انٹر نیٹ پر سیاحتی مقامات کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔
پانچ اعشاریہ آٹھ ملین سیاحتی انٹر نیٹ تحقیق میں سے ایک ملین ریسرچز کا تعلق جرمن سیاحوں سے ہے ۔جبکہ امریکی سیاں وں کی ریسرچ کی تعداد چھ سو چالیس ہزار ہے۔ان میں سے 1,350,000 سرچز کا تعلق جھلوں اورگلیشئیرز کے مقامات کے متعلق تھیں جبکہ 450,000 سرچز کا تعلق پر اسرار شمالی روشنیوں سے تھا۔
نارویجن ٹورازم دیپارٹمنٹ کی ڈائیریکٹر بینتے Bente Bratland Holm نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ناروے ایک سیاحتی مقام کے طور پر مقبول ہو رہا ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ وہ اقدامات بھی ہیں جو ہم اسے مزید پر کشش بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔
NTB/UFN