ناروے میں غریب بچوں کی تفریحات کے لیے تین سو بارہ ملین کراؤن کی گرانٹ

ناروے میں غریب بچوں کی تفریحات کے لیے تین سو بارہ ملین کراؤن کی گرانٹ
ناروے میں وزارت برائے بچے اور ر خاندان کے وزیر Kjell Ingolf Ropstad (Christian Democrats) شیل انگولف نے تین سو بارہ ملین کی رقم مختص کی ہے جو کہ اس سے پہلے نہیں دی گئی۔یہ رقم کم امدن والے خاندانوں کے بچوں کو چھٹیاں گزارنے اور دوسری تفریحات میں حصہ لینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔اس مقصد کے تحت شیل نے جمعہ کے روز چھیاسٹھ فری لانس تنظیموں کو ایک سو چالیس کراؤن کی گرانٹ ادا کی ہے جبکہ باقی رقم موسم گرماء تک بانٹ دی جائے گی۔
اس سلسلے میں بلیو کراس تنظیم کو سب سے ذیادہ گرانٹ دی گئی ہے جو کہ سنتالیس ملین کراؤن ہے۔یہ گرانٹ تنظیم اپنے مختلف منصوبوں میں استعمال کرے گی۔جبکہ دوسری گرانٹ حاصل کرنے والی تنظیموں میں ریڈ کراس، اینٹی راسسٹ سینٹر،اور سیو چلڈرن کی تنظیمیں شامل ہیں۔
وزیر برائے خاندن اور بچے شیل انگولف نے کہا کہ ناروے ایک ترقی یافتہ ملک ہے تاہمیہاں امیر اور غریب خاندانوں میں فرق ہے۔کچھ ترقی یافتہ خاندان جہاں چاہیں سفر کر سکتے ہیں لیکن کم آمدن والے خاندان ایسا نہیں کر سکتے ایسی صورتحال میںیہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ کچھ تنظیمیں ان لوگوں کی مدد کے لیے کام کر رہی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں