ناروے میں ملازمت کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو ہر تین دن کے بعد کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا پڑے گا۔ناویجن خبر رساں ایجنسی این آر کے کے مطابق ناروے غیر ملکیوں کے لیے مزید سخت قوانین بنانے کے لیے تیاری کر رہاہے۔ جبکہ قوارنٹائن ٹائم بھی ختم کر دیا جائے گا۔ملازمین دفاتر میں کام تو کر سکیں گے لیکن اس کے بعد وہ گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔
ان اقدامات سے صنعتی شعبوں میں بہت اثر پڑے گا اور کئی کمپنیاں بند ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔
سوموار کو شام چار بجے اس سلسلے میں حکومتی اراکین نارویجن عوام سے چار بجے پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس میں حکومت کورون کنٹرول کے سلسلے میں نئے قوانین لاگو کرے گی جبکہ اوسلو کاؤنٹی بھی ماپنے قوانین مزید سخت کرے گی۔
سرکاری پریس کانفرنس میں وزیر اعظم ارنا سولبرگ،گوری میلبی، بینٹ ھوئیے، شیل انگولف شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ نارویجن ہیلتھ ڈائیریکٹریٹ اور نیشنل ہیلتھ کے شعبوں سے بھی بیورن گل ووگ اور ہیلتھ ڈائیریکٹر کمیلا اساتنت برگ بھی شرکت کریں گی۔