سن دو ہزار تیرہ میں ایک ریستوران کے مالک محمد ارشد کو قتل کرنے والے ملزم کو پاکستان سے آج منگل کی صبح گرفتار کیا گیا ۔قتل کے تین مجرموں کے بارے میں عدالت کی کاروائی مکمل ہو چکی ہے ۔جبکہ چوتھا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔پکڑے جانے والے انتیس سالہ ملزم نے اقبال جرم نہیں کیا۔ جبکہ باقی تین میں سے دوملزمان اقبال جرم کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد ارشد کوکام سے اپنے گھر واپسی پر قتل کر دیا گیا۔ ایک گاڑی جو محمد ارشد کا پیچھا کر رہی تھی اس میں سے تین آدمیوں نے نکل کر اسے کلہاڑیوں کا وار کر کے ہلاک کر دیا۔حملہ کے ایک گھنٹے بعد محمدارشد کی ہلاکت ہو گئی۔تفتیش کے بعد یہ پتہ چلا کہ ملزمان اصل میں مقتول کے بڑے بیٹے کو مارنا چاہتے تھے۔یہ واردات اٹھائیس ستمبر دوہزار تیرہ کو ہوئی۔
NTB/UFN