ناروے کے میڈیکل شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی پچھلے تین برسوں میں بہت کمی ہو گئی ہے۔ادارہ روزگار کے مطابق اس وقت ناروے کے ہیلتھ کیلینکس میں ایک ہزار دو سو ایسے افراد کی ضرورت ہے جو کہ صحت کے مختلف شعبوں کے ماہرین ہوں۔
بدھ کے روز نارویجن محکمہء روزگار نے میڈیکل شعبے کے اسپیشلسٹوں کو اولین ترجیحات میں رکھا جبکہ محکمہء صحت و بحالی نے اعلان کیا کہ انہیں ایسے ماہرین کی ضرورت ہے جو کہ میڈیکل کے شعبوں میں خدمات سر انجام دے سکیں۔
گذشتہ تین برسوں کے د وران ناروے میں وبائی مرض کی وجہ سے جہاں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں۔طبی عملے کی کمی بھی پیدا ہو گئی ہے۔ناروے کو جن شعبوں میں میڈیکل عملے کی ضرورت ہے ان میں پھپھڑوں اور دل کے امراض سر فہرست ہیں جبکہ جلدی امراض کے شعبے میں بھی طبی عملے کی ضرورت ہے۔ناروے شعبہء صحت میں یورپین پس منظر رکھنے والے افراد کو ایشیائی لوگوں سے ذیادہ فوقیت دیتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ مقامی معاشرے میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور نارویجن زبان بھی جلد سیکھ جاتے ہیں۔جبکہ ناروے میں کام کرنے کیلیے نارویجن زبان کا امتحان پاس کرنا بیحد ضروری ہے جس پر مکمل عبور کے لیے تین سے چار سال تک کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔
NTB/UFN