ناروے میں مزید دو لاکھ افراد کی بے روزگاری کا اندیشہ

نارویجن انڈسٹریل چیف نے اس خدشہ کا اظہار کی اہے کہ ناروے میں مزید دو لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا امکان ہے۔نارویجن انڈسٹرییل آرگنائیزیشن این ایچ او کے سی او Stein Lier-Hansen, نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ناروے میں تاریخ کی بد ترین بیروزگاری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا بیروگاری کی یہ شرح موجودہ بیروزگاری سے دوگنے ہونے کا امکان ہے۔
لائر ہانسن نے مقامی اخباروی جی کو بتایا کہ انہیں اپنی کئی ممبر کمپنیوں کی جانب سے خطرے کے سگنل موصول ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئل فیلڈ میں آنے والے بیروزگاری کے بحران کی وجہ سے نہ صرف انجینیزز بلکہ عام ٹیکنیشنوں اورکارکنوں کے متاثر ہونے کا امکان بھی ہے۔اگر ہم لوگ ان حالات پرقابو پانے کے قابل نہیں ہیں تو ممکن ہے کہ اگلے پانچ سالوں کے اندر ناروے میں دو لاکھ افراد بے روزگارہو جائیں۔اسٹائن لیئرسے دوسرے ماہرین اقتصادیات نے بھی حمائیت کی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں