سوموارکے روز ناروے کے دوصوبوں میں برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر ڈرائیوروں کو پھسلن کی وجہ سے مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ یہ برفباری S248rlandet اور 216stlandet.کے صوبوں میں ہوئی۔اس کے علاوہ ساحلی علاقوں میں کئی سینٹی میٹر برفباری ہوئی اور گرمستاد کے علاقے کے قریب سڑک پرگاڑیوں کے لائن لگ گئی۔ آگدر پولیس ڈسٹرکٹ کے شیل Kjell Ivelandنے نارویجن اخبار فادر لینڈ کو بتایا کہ ہمیں سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہونے اور پھسلن کی شکایات موصول ہوئیں۔
اس کے علاوہ ویسٹ فولڈ اور ٹیلی مارک Vestfold اور Telemark کے صوبوں میں بھی برفباری ہوئی۔یہاں لوگوں نے حال ہی میں گاڑیوں میں موسم گرماء کے پہیے لگائے ہیں۔جن سے برفباری میں گاڑی چلانا مشکل ہے۔
نارویجن اخبار داگ بلادے کو انٹر ویو میں محکمہء ٹریفک سے Trone Kleiv ٹھرونے نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ڈرائیونگ میں احتیاط سے کام لیں۔اس لیے کہ تمام جگہوں پر موسم گرماء کے پہیوں سے گاڑی چلانا آسان کام نہیں ہے۔
NTB/UFN