ناروے میں میکڈونلڈ ریستورانوں کے چیف اکزیکٹو کا استعفیٰ

ناروے میں مشہور زمانہ میکڈونلڈ ریستورانوں کے چیف ایکزیکٹو بورے کلائیوان نے اپنے اوپر نارویجن خراک ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنے کی وجہ سے ملازمت سے استعفی دے دیا۔ روزنامہ برگن ٹایمز کے مطابق ناروے میں فوڈز فولک کی جانب سے بدھ کے روز میکڈونلڈ کے نائب صدر کے اسعفیٰ دینے کی اطلاع جاری کی گئی۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ میکڈونلڈ کے لیے ایک محفوظ کام کرنے کی جگہ ہی کامیابی ہے لیکن جب ہمارا ادارہ ملازموں اور اداروں کی سازشوں کا شکار ہو جائے اور یہ سب کچھ میری سربراہی میں ہو تو پھر یہ میری ذمہ داری بنتی ہے۔
ہم اس بات پرر متفق ہیں کہ مستقبل میں مزید کام نئے چئیر مین اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بہتر طریقے سے سرانجام دیں گے۔ یہ بات بورے نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
حالیہ تنقید میں میکڈونلڈ پر یہ اعتراضات اٹھائے گئے کہ کارنوں کو لمبی شفٹوں میں بغیر وقفے کے کام کرویا جاتا ہے جبکہ بیماری کی صورت میں بھی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ جو کہ ناروے میں قانونی طور پر جرم ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں