اس کے علاوہ اس ہفتے اوسلو میں تین روزہ میلہ بھیمنعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ سٹی ہال کونسل میں بارہ تیرہ اور چودہ اگست کو ہو گا۔پاکستانی میلہ ہر سال ماہ اگست میں منعقد کیاجاتا ہے جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد دور دور سے شرکت کے لیے آتی ہے اس کے علاوہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی شوق سے یہاں آتے ہیں۔میلہ میں پاکستانی کھانوں کے اسٹالز بہت مقبول ہیں۔
ناروے میں پاکستانی سنگر چاند علی خان بھی شی سٹی کے میرج ہال میں قوالی اور ڈنر کر رہے ہیں جن کی ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں۔
انکی ٹکٹوں کی قیمتیں چھ سو کراؤن سے لے کر سات سو کراؤن تک ہیں۔
source / urdufalak.net