ناروے۔ اوسلو۔عقیل قادر۔ ماہ اگست شروع ہوتے ہی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد شروع ہو جاتا ہے جس میں پاکستانی تارکین وطن اپنے وطن سے محبت و عقیدت کا بھرپور اظہار یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کر کے کرتے ہیں۔ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی منظم اور مظبوط نیٹ ورک رکھتی ہے جس کو نارویجن حکام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہفتہ کی شام کو پاکستان سےڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، ایم این اے ملک ابرار، ایم این اے عبدالمجید، ایم این اے ڈاکٹر عباس اللہ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سردارآیت اللہ درانی ناروے میں پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے تشریف لائے۔ تمام مہمانوں کا ایئر پورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا جس میں پاکستان کے سفیر چوہدری عبدالحمید، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اقبال بھاگو، جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد، چیف آرگنائزرچوہدری اسماعیل سرور،چوہدری مہر عباس، چوہدری قمر عباس ٹوانہ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے۔