پارلیمنٹ کی مختیلف سیاسی پارٹیاں اس بات پر متفق ہوئی ہیں کہ ناروے آنے والے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر جلد از جلد غور کر کے انکا فیصلہ کیا جائے۔اس معاملے کے کئی پہلو ہیں جنہیں مرحلہ وار تیزی سے طے کرناچاہیے۔اس میں پناہ گزینوں کے کیس کی پیروی سے لے کر ان کی جلد واپسی جیسے معاملات شامل ہیں۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ صرف ان پناہ گزینوں کو یہاں اجازت دی جائے جو مستحق ہیں۔یہ مقصد مختلف معاملات میں سختی سے حاصل ہو گا۔غیر مستحق افارد کی تیزی سے واپسی سے سرحدی کیمپں میں مزید پناہ گزینوں کی گنجائش بھی پیدا ہو جائے گی۔ اخبار وی جی کے لکھتا ہے کہ جمعرات کے روز مختلف تنظیموں نے پارلیمنٹ میں ایک مشترکہ عرضداشت پیش کی جس کے مطابق یہ کہا گیا تھا کہ جلد بازی سے فیصؒ ہ کی وجہ سے کئی پناہ گزین اپنے حقوق سے محروم ہو جائیں گے۔پارلیمنٹ ممبران نے کہا کہ بینالاقوامی قوانین کو موجودہ صرتحال میں قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کرنے چاہیں تاکہ پناہ گزینوں کی یلغار کو کنٹرول کیا جا سکے۔
NTB/UFN