مولانا ڈاکٹر طاہر القادری کی نواسی کی ناروے میں شادی
با وثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ معروف مذہبی اسکالر اور جید عالم دین جناب مولانا طاہر القادری کی نواسی کی شادی نارویناروے میں ہوئی ہے اور وہ کینیڈا سے یہاں شفٹ ہوئی ہیں۔ جلد ہی قارئین کی خدمت میں اس سلسلے میں مزید تفصیلات بیان کی جائیں گی۔
دسمبر کی چھٹیاں اور پاکستانی کمیونٹی
اس مرتبہ کرسمس کا دن ویک اینڈ میں آنے کی وجہ سے دفتری ملازمین کو ذیادہ چھٹیاں نہیں مل سکیں تاہم اسکولوں میں نسبتاً ذیادہ چھٹیاں ملی ہیں۔ پاکستان کے خراب غیر یقینی حالات کی وجہ سے پاکستان جانے والے پاکستانیوں کی تعداد کم ہے ذیادہ تر پاکستانی دوسرے یورپین ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔جبکہ اس وقت کئی مساجد سے لوگ عمرہ کے لیے بھی روانہ ہو رہے ہیں۔
یوم قائد کا پروگرام شالیمار ریسٹورانٹ میں
قائد اعظم کے یوم ولادت پچیس دسمبر کے حوالے سے ایک تنظیم اوسلو کے شالیمار ریسٹورانٹ میں ایک تقریب چھبیس دسمر کی شام کو منعقد کر رہی ہے۔