ناروے میں کم عمر پناہ گزینوں کی آمد

ناروے میں اس وقت تک پانچ سو باون ایسے پناہ گزین داخل ہو چکے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں اور وہ غیر شادی شدہ ہیں۔امیگریشن ڈائیریکٹریٹ کے مطابق جنوری سے اپریل تک ناروے میں دو سو پچاسی کم عمر پناہ گزین والدین کے بغیر آئے ہیں۔ان میں سے پچاس فیصد کا تعلق افغانستان سے تھا۔اسکے بعد ماہ مئی میں اتنے ذیادہ پناہ گزین آئے جتنیء کہ پہلے ماہ میں آئے تھے ،یعنی کہ دو سو ستاسٹھ ان میں سے اکثریت کا کہنا تھاکہ ان کا تعلق ایرتھریا سے ہے۔امیگریشن ڈائریکٹر فرودے کا کہنا ہے کہ شروع شروع میں یومیہ ایک یا دو پناہ گزین آتے تھے لیکن اب ان کی تعداد بڑھ کر یومیہ دس ہو گئی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں