اب آپ کو ناروے میں اپنا ڈرائیونگ لائیسنس اپنی جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ ایک ایپلیکیشن اپنے موبائل پہ اپ لوڈ کر لیں ۔
نارویجن پبلک روڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق ناروے اس معاملے میں یورپین برادری کا پہلا ملک ہے جس نے ڈرائیونگ لائسنس کو موبائل ٹیکنالوجی کی مدد سے اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کروائی ہے ۔ یہ اسکیم یکم اکتوبر سے لاگو ہوئی ہے ۔ جس سے دو اعشاریہ دو ملن نارویجن ڈرائیور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
یہ ایپلیکیشن جس کا نام ڈرائیورز لائیسنس ہے کو آپ گوگل پلے یا ایپل اسٹور سے انسٹال کر سکتے ہیں ۔ یہ ڈرائیونگ لائسنس آپ دوران ٹریفک اپنی شناخت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور آپ کو پلاسٹک کارڈ والا لائسنس دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ تاہم یہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس صرف ناروے میں ہی استعمال ہو سکتا ے اگر آپ یورپ میں ڈرائیونگ کرنا چاہتے ہیں یا کار کرائے پہ لینا چاہتے ہیں تو پھر آپکو پلاسٹک لائسنس ہی استعمال کرنا پڑے گا ۔
جبکہ کارڈوالا لائسنس ابھی تک زیر اسعمال رہے گا ۔ جب آپ کو ڈرائیونگ لائسنس ملے گا یا پھر اسکی مدت بڑہانا و گی ۔