ناروے کا بحیرہء روم سے بچائے جانے والے مسافروں کو مدد دینے سے انکار

اٹلی نے سمندر میں ڈوبنے والی پناہ گزین کشتیوں کو بچانے کے لیے ناروے سے اور دیگر ممالک سے مدد طلب کی جبکہ ناروے نے سمندری امداد دینے سے صاف انکار کر دیا۔
اطالوی روزنامہ لا ریپبلیکا نے لکھا ہے کہ گزشتہ دس دنوں سے ایک اطالوی بحری جہاز سمندر میں ڈوبنے سے بچائے جانے والے مسافر ریسکیو بحری جہازوں کے منتظر ہیں۔جب اس سلسلے میں اطالوی حکام نے ناروے اور دیگر یورپین ممالک سے پناہ گزینوں کو ریسکیو جہاز فراہم کرنے کی درخواست کی ان ممالک اور ناروے نے کہا کہ ان مسافروں کو پناہ دینا انکی ذمہ داری نہیں۔جبکہ اٹلی کے اس موقف پر کہ کئی لوگ بحیرہء روم پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ناروے نے کہا کہ وہ اٹلی کی اس جدو جہد کو تسلیم کرتا ہے جو وہ بحیرہء روم کو بچانے کے لیے کر رہا ہے۔
NTB

اپنا تبصرہ لکھیں