اوسلو میں واقع ناروے کا سب سے بڑا شاپنگ سینٹر اوسلو سٹی ایک ہزار پینسٹھ ارب کرونے میں فروخت ہو گیا۔اسکا کل رقبہ 80.535 اسی ہزارپانچ سو پینتیس مربع میٹر ہے۔اینٹرا کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کے ایک اعلان میں بتایاکہ اس شاپنگ سینٹر میں دوکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔اینٹرا کمپنی نے دفاتر لیے ہیں جبکہ اسٹیم اینڈ اسٹروم نے دوکانیں لی ہیں۔اس کے علاوہ تین سو چالیس گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ لاٹ جو کہ تہہ خانے میں واقع ہے دونوں کمپنیوں کا مشترکہ ہے۔
اوسلو سٹی شاپنگ پلازہ کی قیمت پانچ ارب کرونے کے مساوی ہے۔جبکہ انٹرا کمپنی کا حصہ ایک اعشاریہ پینسٹھ ارب کراؤن کا ہے۔شاپنگ سینٹر کی نئی مالک کمپنیاں اس سال خریدو فروخت کی تمام کاروائی اور رقوم کی منتقلی کرسمس سے پہلے ختم کر لیں گی۔یہ پلازہ سن انیس سو اٹاسی میں تعمیر ہوا۔جبکہ ڈی این بی بینک نے اسے سن 1994. میں خریدا تھا۔
اس سے پہلے اوسلو سٹی پلازہ نارویجن بینک ڈی این بی DNBکی ملکیت تھا۔
NTB/UFN