سیاحتی ادارے این ایچ او کے مطابق ناروے میں اکثریت چھٹیاں بیرون ملک گزارنے کو ترجیح دیتی ہے۔تاہم اس سال ذیادہ برفباری نے نارویجنوں کو بیرون ملک چھٹیاں گزارنے سے روک دیا ہے۔اس لیے اکثریت موسم سرما کی چھٹیوں میں یہاں پربرف کے کھیلوں اور اسکیٹنگ سے ہی لطف اندوز ہونے کا اارادہ رکھتی ہے۔تاہم اس بات کا اثر مقامی سیاحتی کمپنیوں کی آمدن پرپڑے گا۔جنہیں مسافروں کی کمی کی وجہ سے ہائی سیزن میں کم آمدن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
NTB/UFN