ناروے کی جانب سے رومانیہ کی لیے تیس ملین کرائون کی امداد

ناروے نے رومانیہ کو غربت سے مقابلہ کرنے کے لیے تیس ملین کرائون کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔رومانیہ کے عوام انتہائی درجے کے مالی اور سماجی مسائل سے دوچار ہیں۔اس لیے ان کے مسائل کم کرنے کے لیے ناروے نے انہیں مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان وزیر برائے یورپین افیئرز Vidar Helgesen ویدار ہیلگیسن نسے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
رومانیہ یورپ کا مالی طور پر کمزور ملک ہے۔اس کی نو ملین کی آبادی اس وقت شدید غربت کے خطرے سے دوچار ہے۔ایسی صورت میں نارویجن امداد صرف ان لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد کرے گی۔امدادی رقم لوگوں کو تعلیم پیشہ ورانہ تربیت اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔اس سلسلے میں عالمی بینک کے منصوبہ ساز ماہرین سے مشورہ لیا جائے گا اور اس پراجیکٹ کو بچوں،ان کے والدین بیروزگاروں عوامی اداروں اور فلاحی تنظیموں کی حالت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس منصوبے میں مقامی لوگوں میں اس بات کا شعور پیدا کیا جائے گا کہ وہ تفرکہ بازی کو چھوڑ کر معاشرے میں تحمل کو فروغ دیں۔
اس سلسے میں رومانیہ کے لوگوں کی جغرافیائی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ اوسلو کی دو کمپنیاں سات میں سے دو منصوبوں پر کام کرہی ہیں۔
اس سے پہلے ناروے نے رومانیہ میں سترہ ملین کرائون کی امداد غربت کو کنٹرول کرنے کے لیے دی تھی ۔جبکہ موجودہ امدادی رقم کو ملا کر کل رقم سینتالیس ملین کرائون بنتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں