اوسلو میں واقع توافیق مسجد ناروے کے گورنر کے اعلان کے بعد ختم کرنے کا امکان ہے۔اس مسجد کے سات ہزار سے زیادہ ممبران ہیں جن کے لیے اسٹیٹ سالانہ ایک ہزار کراؤن فی ممبر سالانہ کی گرانٹ دیتی رہی ہے۔گذشتہ برس اسکی گرانٹ آٹھ ملین کراؤن منظور کی گئی تھی لیکن مسجد کی اصل انتظامیہ کا پتہ نہ چل سکا جس کی وجہ سے گرانٹ عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔یہ گرانٹ دو ہزار اٹھارہ میں ماہ جون میں دی جانی تھی۔گورنر نے اصل انتظامیہ کے نا معلوم ہونے کی وجہ سے مسجد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس فیصلے پر اپیل کے لیے مسجد کے اراکین کو پانچ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
NTB/UFN