ناروے کی فوڈ انڈسٹری ترقی کی شاہراہ پر

ناروے کی فوڈ انڈسٹری ترقی کی شاہراہ پر
ناروے میں مالی بحران کے دور میں بھی ایک شعبہ ایسا ہے جو اس وقت بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔اور وہ ہے اشیائے خور دو نوش کی صنعت۔
وہ کمپنیاں جو اشیائے خوردو نوش کی صنعت سے وابستہ ہیں۔چھاسٹھ فیصد فوڈ کمپنیوں کے مالکان کی رائے میں اس سال اس صنعت میں اضافہ کا امکان ہے۔جبکہ انچاس فیصد عوام بھی اسی خیال کی تائید کرتے ہیں۔ایک قومی سروے کے مطابق اس صنعت سے وابستہ افراد کی تعداد دوسری صنعتوں سے ذیادہ ہے اور سب کا خیال ہے کہ اس سال اس میں پہلے سے ذیادہ ترقی کا امکان ہے۔
اس کے بارے میں قومی رپورٹ صورتحال کی مکمل تصویر پیش کرتی ہے Eirik Nedrelid, ایرک نیدر لینڈ جو کہ نارویجن زرعی شعبہ میں رابطہ آفیسر ہیں کے مطابق اس سلسلے میں دو باتیں اہم ہیں ۔ایک تو قیمتوں کا اعتدال دوسرے اس شعبے میں لوگوں کا بڑہتا ہوا رجحان۔اس وقت لوگ ذیادہ سے زیادہ اس شعبے میں آ رہے ہیں اور مستقبل کے لیے خوراک کا بہتر معیار قائم کرنے اور عوامی فلاح کے سوالوں کے جوابات تلاش کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں