دنیا بھر میں اپنی لذت کے لیے مشہور سالم مچھلی کے دو فارم فش انفیکشن کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔یہ انفیکشن ماہ اپریل میں شروع ہوا تھا۔ماہرین نے تحقیقی کے بعد کہا ہے کہ اس انفیکشن سے عام پبلک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ تاہم یہ انفیکشن مچھلیوں کے لیے جان لیوا ہے۔ا نفیکشن پر قابو پانے کے لیے فش فارم کے ارد گرد دو و کلو میٹر تک کے علاقے کو مچھلیوں کی آمدو رفت کے لئے ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔اس علاقے میں نہ کوئی مچھلی باہر سے لائی جا سکتی ہے اور نہ ان فارموں سے کوئی مچھلی لے جائی جا سکتی ہے۔ان فارموں میں ایک اعشاریہ سات ملین مچھلیاں موجود ہیں۔اس کے علاوہ یہاں بیشمارفش فارم موجود ہیں۔یہ انفیکشن سمندر میں موجود مچھلیوں میں بھی پایا گیا ہے۔
یہ فش فارم ناروے کے جنوبی حصے میں سالمر کے علاقے میں موجود مذبح خانے کے پاس واقع ہے۔
Source skanipx/NTB/UFN