مقامی نارویجن اخبار روزنامہ برگن ٹائمز کے مطابق اس وقت بیورنا تھین ناروے کی وہ واحد میونسپلٹی ہے جہاں کوئی بھیک نہیں مانگ سکتا۔
جبکہ اس وقت قومی اسمبلی میں بائیں بازو کی سوشلسٹ پارٹی بلدیات پر مقامی طور پہ گداگری پر پابندی لگانے کی پابند نہیں ہو گی۔سن دو ہزار سولہ میں سینٹر پارٹی،کنزرویٹو پارٹی اور پراگریس پارٹی نے ایک قانون پاس کروایا تھا جس کے تحٹ مقامی کاؤنٹیز اس بات کا فیصلہ کر سکتی تھیں جس کے تحت وہ گداگری پر پابندی لگا سکتے تھے۔
تاہم اس پیش ہونے والے بل پر مختلف سیاستدانوں نے اظہار خیال کیا ہے۔جسٹس پارٹی کے رکن ایور بی پریسبیکمو کا کہنا ہے کہ ہم ایس وی پارٹی کی تجویز کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔
پریسٹ بیکمو نے کہا کہ اس تجویز کا ایک حصہ کاؤنٹیز کی خود مختاری کو محدود کرنے کا ہے جبکہ دوسرے حصہ میں قدامت پسندی نظر آتی ہے۔یہ وہ معاملہ ہے جسکا فیصلہ مقامی رہائشیوں اور کاؤنٹیز کو خود کرنا چاہیے۔
NTB/UFN