ناروے کی گرمی میں ٹھنڈکی آمد
محکمہء موسمیات کے مطابق اس ویک اینڈ پر ناروے میں ریکارڈ گرمی پڑی بعض علاقوں میں درجہء حرارت تیس ڈگری تک پہنچ گیا۔
جبکہ گرم اور ٹھنڈی ہواؤں کے درمیان مقابلے کی سی کیفیت رہی۔تاہم اب گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔سن انیس سو ستر کے بعد اب سب سے ذیادہ گرمی ریکارڈکی گئی ہے۔سن انیس سوستر میں شمالی نارویجن علاقے نیسے بو میں چھتیس ڈگری درجہء حرارتریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہے موسمیات کی سربراہ پرنیلا Pernille Borander کا کہنا ہے کہ لوگ مزید جاننا چاہتے ہیں کہ موسم کب تک گرم رہے گا۔اب زمین کا درجہء حرارت دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔
اب اوسلو میں چودہ ڈگری تک درجہء حرارت رہے گا جبکہ ویسٹ لینڈ میں کچھ روز مزید گرم موسم رہے گا اسکے بعد پندرہ اوراٹھارہ ڈگری کا درجہء حرارت ہو جائے گا۔
تھرومسو، فن مارک اوراس کے قرب و جوار میں اس ہفتہ درجہء حرارت بارہ اور پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔جبکہ یہ درجہ حرارت یہاں اگلے ہفتے بھی برقرار رہے گا۔جبکہ اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ موسم گرم ہو جائے گا۔
NTB/UFN