وزیر برائے محکمہء دفاع پیر ویلی آمنڈسن Per-Willy Amundsen نے نارویجن خبر رساں ایجنسی این ٹی بی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ نارویجن بارڈر پر آبی ٹریفک اور کشتیوں کی آمدو رفت پر چیکنگ پر مزید چھ ماہ تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔عارضی بارڈرکنٹرول کا طریقہ سال دو ہزار پندرہ میں مہاجرین کی آمد پر کنٹرول کے لیے متعارف کیا گیا تھا۔عارضی کنترول کے احکامات گیارہ نومبر تک جاری رہیں گے۔اور یہ کنٹرول اس وقت مہاجرین کی آمد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاگو کیا گیا ہے۔یہ کنٹرول یورپین کمیشن کی درخواست پر لگایا گیا ہے۔جبکہ یو رپین کمشنر Dimitri Avramopoulos کا کہنا ہے کہ یہ کنٹرول آخری کنٹرول ہو گا۔ناروے کا شمار ان پانچ شینگن ممالک میں ہوتا ہے جن میں یہ عارضی کنٹرول لوگو کیا گیا ہے۔جبکہ بقایا ممالک میں ڈنمارک جرمنی سویڈن اور آسٹریا کے ممالک شامل ہیں۔
ناروے جرمنی ڈنمارک اور سویڈن سے آنے والی کشتیوں کو چیک کرے گا۔جبکہ بہت کم کشتیوں کی واپسی کا امکان ہے۔جبکہ سویڈن اپنے مشرقی اورمغربی ساحلوں اوراوریسند پل پر کشتیوں کی چیکنگ کے ناکے لگائے گا۔ڈنمارک جرمنی سے آنے والی کشتیوں کو چیک کرے گا۔جبکہ یونان کے ساحلی علاقوں میں مکمل چیکنگ جزوی طور پر ہے۔
NTB/UFN