ناروے کے بڑے شہروں اوسلو،فریڈرکسٹاد اور ساش برگ میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

سانس کی اور دل کی بیماریوں میں مبتلاء افراد کو انتباہ
صوبہ اوسفولڈ کے شہروں اور اوسلو کی فضا سخت ٹھند اور کم ہوا کی وجہ سیاونچی سطح کی فضائی آلودگی کا شکار ہو گئی ہے ۔اس لے کہ لوگ گھروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیوں اور تیل کا ستعمال کر رہے ہیں ۔جس وجہ سے ان بڑے شہروں کی فضاء میں آلودگی بڑھ گئی ہے۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ فضائی آلودگی ابھی کچھ عرصہ تک برقرار رہے گی۔یہ بات ساس برگ فریڈرکسٹاڈاور اوسلو کاؤنٹی کے حکام نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہی ہے۔
تینوں بڑے شہروں اوسلو، Oslo فریڈرکسٹاڈ Fredrikstad اور ساش Sarsborg برگ کے شہریوں سے اس ویک اینڈ پر فضائی آلودگی بہت ذیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی حکام نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ وار تعطیل کے دوران پرائیویٹ گاڑیوں کا کم سے کم استعمال کریں۔اگر ہو سکے تو اپنے جاننے والوں کی گاڑیوں میں کسی کے ساتھ بیٹھ کر جائیں۔گھروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑی جلانے کے بجائے بجلی کے ہیٹر استعمال کریں۔
اس کے علاوہ فن مارک کے شہر سوانویک Svanvik میں بھی اونچے درجے کی فجائی آلودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اس وقت فضائی آلودگی اس قدر ذیادہ ہے کہ نارویجن محکمہء تحفظ فضائی آلودگی نے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔محکمہء نے پیغام دیا ہے کہ سانس کی نالی کی بیماریوں میں مبتلاء بچوں کو کم سے کم کھلی فضاہ اور آلودہ ماحول میں نکالا جائے۔یہی نصیحت دل کی بیماریوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلاء بڑی عمر کے افراد کے لیے بھی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں