اسلامی انتہا پسندوں اب تک ناروے کو کئی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ تازہ دھمکیاں اس فوجی امداد کے سلسلے میں ہے جو کہ ناروے نے حال ہی میںعراق کو بھیجی ہے۔یہ نارویجن فوجی عراقی افواج کو آئی ایس کے خلاف جنگ کے لیے ٹریننگ دیں گے۔یہ دھمکیاں انتہا پسند گروپ نے فیس بک پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے دی ہیں۔
یہ نارویجن فوجی عراقی شہر رابیل میں ٹھہرے ہیں جہاں وہ جرمن اور اطالوی فوجیوں کو جوائن کریں گے۔اس کے ساتھ کچھ نارویجن فوجی امریکی عملے کے ساتھ بغداد اورارابیل میں بھی کام کریں گے۔
NTB/UFN