اس سال استوانگر میں انیس سے بائیس جولائی تک فوڈفیسٹیول منایا جائے گا۔فوڈ فیسٹیول کے سربراہ کا کہنا ہے کہ استوانگر میں سیر کے لیے آنے والے آخر کھانا بنانے کے لیے جنگلات میں گرل کیوں کریں ؟؟جبکہ ہم ان کے لیے مختلف کلچرز کی ڈشز تیار کر ہے ہیں۔پچھلے برس کے کامیاب فوڈ فیسٹیول کے بعد اس سال ہم اس پروگرام کو مزید بہتر اور رنگا رنگ بنائیں گے۔استوانگر میں216vre Holmegate بالائی ہولمے گاتا میں چار مختلف مقامات پر اس فیسٹیول کا انتظام کیا جائے گا ان میں Hanekam, Circus, Fri Bar and Books & B248rst ہانے کام،فری بار، سرکس ،بکس اینڈ بورشٹ شامل ہیں۔
اگر اس دوران سورج نکل آیا تو پھر یہ ایک انتہائی شاندار پروگرام ہو گا۔اس پروگرام میں تیز مصالحوں او مرچوں والے کھانے کے شوقین افراد کے لیے خاص ڈشز ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ شرکاء کی تفریح کے لیے موسیقی کی خوبصورت دھنیں بھی ماحول کو خوشگوار بنائیں گی۔
NTB/UFN