نارویجن کمپنی Harrier ہیریر نامی بحری جہاز کو شپنگ کمپنی نے ناکارہ قرار دے کر ناروے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔یہ پابندی وزارت برائے آب و ہوا اور فضائی آلودگی کی جانب سے لگائی گئی۔جبکہ اس بات پر کمپنی نے حیرانی کا اظہار کیا اور اس حکم کے خلاف اپیل دائر کی۔مقامی اخبارات برگن ٹائمز اور استوانگر آفتن کے مطابق یہ اپیل مسترد کر دی گئی۔یہ کارگو شپ ماہ فروری میں پاکستان کی جانب اسکریب لے کر جا رہا تھا۔اس دوران راستے میں جہاز کا انجن فیل ہو گیا۔اس امکان کے پیش نظر بحری جہاز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
وزارت انسدادفضائی آلودگی کے مطابق اس بحری جہاز کو یا تو مرمت کروایا جائے یا پھر بحری ٹریفک کے ممبرممالک میں سے کسی ایک میں جہاز کو اسکریب کر دیا جائے۔کمپنی کے وکیل نے جہاز کو اسکریب کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔لیکن جہاز کی مرمت کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
NTB/UFN