فرانسیسی اخبار میں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے کارٹونسٹ رینالڈلوسئیر Renald Luzierگستاخانہ خاکے بنانے والے ملازم کا کہنا ہے کہ جب سے فرانسیسی اخبار کے دفترپر دہشت گردی کا حملہ ہوا وہ رات کو ٹھیک سے سو نہیں سکتا۔اس لیے کہ اسے دہشت گردی میں ہلاک ہونے والا دوست یاد آتا ہے۔اس لیے اس نے نہ صرف ڈرائنگ بنانے کا کام بلکہ ملازمت بھی چھوڑدینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہشت گردی کا یہ واقعہ ماہ جنوری میں اس وقت پیش آیا جب ایک مزاحیہ فرانسیسی اخبار نے نبی پاک کے گستاخانہ خاکے شائع کیے۔اس بات سے مشتعل ہو کر دو افراد نے اخبار کے دفتر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اخبار کے عملے او رپولیس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔اس حملے میں کل بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کارٹونسٹ رینالڈنے اخبار کی ملازمت سن انیس سو بانوے میں شروع کی اور وہ اس سال ستمبر میں یہ ملازمت چھوڑ دے گا۔
NRK/UFN
in ko na dunya mein chain mile ga na aakhirat mein