برگن کے ایک نرسری اسکول میں ایک اسکول اسسٹنٹ کو سات بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں برگن عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ملزم نے عدالت میں پانچ بچوں کے ساتھ بد سلوکی کا اقبال جرم کیا ہے لیکن عدالت نے مزید دو بچوں کے بیانات پر اسے سات بچوں کے ساتھ بد سلوکی کے جرم میں سزا سنائی ہے۔
عدالت کو خدشہ ہے کہ تینتیس سالہ مجرم دوبارہ بھی جرم کاارتکاب کر سکتا ہے۔سرکاری وکیل کے مطابق مجرم کو خود پر کنٹرول نہیں اس لیے اس بات کا قوم امکان ہے کہ وہ رہائی کے بعد دوبارہ اس جرم کاارتکاب کرے۔عدالت نے مجرم کو قید کے ساتھ ساتھ متاثرہ بچوں کے والدین کو سات لاکھ پچاس ہزور کراؤن کا ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
NTB/UFN